ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا امریکہ سےجنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر ان چیف نے امریکہ سےایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق میجر جنرل حسین سلامی نے اپنے خطاب میں براہ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقینی طور پر اپنے عظیم جنرل کے قتل کا بدلہ لیں گے، ہم سنجیدہ ہیں اور ایسا حقیقت میں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کو نشانہ بنائیں گے جو ہمارے عظیم شخص کی شہادت میں واسطہ یا بلا واسطہ ملوث تھے۔واضح رہے کہ ایران میں دوسرے طاقتور ترین شخص تصور کیے جانے والے قاسم سلیمانی بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے، ان کے ہمراہ سینئر ایرانی کمانڈر اور پاسداران انقلاب کے دیگر کمانڈر بھی ہلاک ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں