چین نے سنکیانگ میں روزگار کی ضمانت با رے حقائق نامہ جاری جا ری کر دیا

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے “سنکیانگ میں روزگار کی ضمانت” کے بارے میں ایک حقائق نامہ جاری جاری کیا ہے۔ حقائق نامہ کے مطابق 2014 سے 2019 تک سنکیانگ میں ملازمین کی کل تعداد 1 کروڑ13 لاکھ 52 ہزار سے بڑھ کر 1 کروڑ 33لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔شہروں میں رہنے والوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 23 ہزار ،200سے بڑھ کر 34ہزار،700 یوان جبکہ دیہی علاقوں میں رہنے والوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 8ہزار،724 یوان سے بڑھ کر 13ہزار،100 یوان تک پہنچ گئی ہے ۔وبا کے منفی اثرات کےپیش نظر سنکیانگ نے وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول اور معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے منصوبے جاری کیے ہیں۔ حقائق نامہ میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ بین الاقوامی لیبر قوانین اور انسانی حقوق کے معیارات کی فعال طور پر پاسداری کرتا ہے ، اور ہر ممکن حد تک تمام قومیتوں کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کی ضمانت دیتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں