مصباح اور اظہر کو وزیراعظم سے ملاقات مہنگی پڑ گئی

ہیڈکوچ مصباح الحق اور کپتان اظہر علی کو پی سی بی کی اجازت کے بغیر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر شوکاز نوٹس کا سامنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پاکستان کرکٹ کے تین بڑے نام مصباح الحق، اظہرعلی اور محمد حفیظ ملک میں ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی پر قائل نہ کرسکے۔

مصباح، حفیظ اور اظہر نے ڈیپارٹمنٹ میں کھلاڑیوں کے روزگار پر وزیراعظم کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر پی سی بی چیئرمین کو یہ بات پسند نہ آئی ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سے بغیر اجازت ملاقات کرنے پر مصباح اور اظہرکو شو کاز نوٹس دیا جائے گا۔میٹنگ کروانےوالے حفیظ سینٹرل کانٹریکٹ میں نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا اسٹرکچر واپس نہیں آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں