ایران افغان امن مذاکرات میں مدد کے لیے تیار ہے، سفیر

پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ ‘پہلے کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران پائیدار امن کے فروغ کے لیے مطلوبہ مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور پائیدار امن کے حصول کے لیے اپنے اچھے تجربات اور سہولتیں اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شیئر کرے گا’۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں