وزیر اعظم عمران خان کی جاپان کے نو منتخب وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان نے جاپان کے نو منتخب وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک جاپان دوستی مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر یوشی ہیڈے سوغا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں پاک جاپان دوستی مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں، دونوں ممالک میں بڑھتے اشتراک کو مزید تقویت دینے کے لیے کام کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے گزشتہ مہینے اپنی خرابی صحت کی بنا پر اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد جاپان کی پارلیمنٹ نے یوشی ہیڈے سوغا کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں