متحد قوم کے عزم کو کوئی کمزور نہیں کرسکتا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ متحد قوم کے عزم کو کوئی کمزور نہیں کرسکتا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین کے گھر گئے اور ان  کے لواحقین سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ لیفٹیننٹ ناصر حسین نے مادر وطن کے دفاع کا فرض ادا کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے ہیروزکی قدرکرتی ہے۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد 3 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں