پی سی بی چئیرمین احسان مانی اور تین سابق اور ایک موجودہ کپتان آج وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی ،چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور تین سابق اور ایک موجودہ کپتان آج وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔وزیرِاعظم سے ملاقات کرنے والے تین سابق کپتانوں میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور محمد حفیظ جبکہ  موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ ملاقات دو ماہ قبل ہونی تھی تاہم کوویڈ 19 اور دورہ انگلینڈ کے سبب نہیں ہوسکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں