کرونا ویکسین ایک ماہ میں دستیاب ہو سکتی ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا ویکسین ایک ماہ میں دستیاب ہو سکتی ہے۔پنسلوانیا میں اپنے حامیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کرونا وبا خود ہی ختم ہو جائے گی ۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تین سے چار ہفتے میں کرونا ویکسین حاصل ہو جائے گی۔قبل ازیں امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ کرونا ویکسین چار سے آٹھ ہفتے میں دستیاب ہو گی۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ الزام بھی عائد کر چکے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور کرونا کے خلاف ویکسین لانے نہیں دے رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں