سلامتی کونسل کا افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی مدت 17 ستمبر 2021 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قرارداد میں بین الا فغان مذاکرات کا بھی  خیرمقدم کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گنگ شوانگ نے ووٹنگ کے بعد کہا کہ چین اس قرارداد کا خیرمقدم کرتا ہے۔بین الافغان مذاکرات حال ہی میں شروع ہوئے ہیں ، اور افغانستان میں امن عمل نے نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ چین فریقین سے اپیل کرتاہے کہ امن مذاکرات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد از جلد افغان مسئلے کا موثر سیاسی حل تلاش کر یں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں