چین، یورپی کونسل اور یورپی کمیشن کثیرالجہتی نظام کی حمایت پر متفق

چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر شی چن  پھنگ نے جرمن چانسلر، یورپی کونسل اور یورپی کمیشن کے رہنماوں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی۔چینی وزارت خارجہ کےترجمان وانگ وین بین  کا کہنا تھا کہ فریقین نے چین یورپ جغرافیائی اشارات کے معاہدے پر دستخط کیے۔ملاقات کے دوران رواں سال چین یورپ سرمایہ کاری کے معاہدے پر مذاکرات کو مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ماحولیات اور آب و ہوا سے متعلق اعلی سطحی بات چیت اور ڈیجیٹل شعبے میں اعلی سطحی بات چیت کے نظام کو قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا۔فریقین نے کثیرالجہتی کی حمایت ،وبا سے متعلق عالمی تعاون کو مضبوط بنانے ، عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے اور عالمی و علاقائی امور کے سیاسی حل کو فروغ دینے کا عہد بھی کیا گیا۔وانگ وین بین نے کہا کہ اگلے مرحلے میں چین یورپ کے ساتھ ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکتدارانہ تعلقات کو مستحکم طور پر آگے بڑھائے گا اور عالمی برادری کو مزید مثبت توانائی فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں