موجودہ عالمی صورتحال میں نام نہاد “ڈی کپلنگ” ناممکن ہے، چینی وزیر اعظم

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا ہے کہ وبا نے پہلے سے مشکلات سے دو چار عالمی معیشت خصوصا بین الاقوامی تجارت کی صورتحال کو مزید ابتر کردیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی ویڈیو مکالمے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ  اس صورتحال میں ، ٹیکنالوجی اور صنعت کی نام نہاد “ڈی کپلنگ” نہ صرف غیر مناسب بلکہ ناممکن بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مشترکہ طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کی لبرلائزیشن اور سہولت کا تحفظ کرنا چاہئے ، عالمی صنعتی سپلائی چین اور اہلکاروں کے تبادلے کو جلد از جلد بحال کرنا چاہئے ، اور عالمی معیشت میں جان ڈالنی چاہیے۔لی کھہ چھیانگ  نے کہا کہ چین کی معیشت دنیا کی معیشت کے ساتھ گہرائی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ، چین دنیا کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ، اور دنیا کی ترقی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ  بیرونی دنیا میں خواہ کیسی ہی تبدیلیاں کیوں نہ آئے چین غیر متزلزل طور پر کھلے پن کے راستے پر گا مزن رہےگا اور تمام شعبوں میں کھلے پن کو توسیع دے گا۔لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر نظر ڈالیں تو چینی معیشت مستحکم طور پر بحال ہو رہی ہے۔ سال میں اہم اہداف کو پورا کیا جائے گا اور معیشت کی شرح نمو مثبت ہونے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں