امارات اور بحرین باضابطہ طور پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر آج دستخط کریں گے

امارات اور بحرین باضابطہ طور پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر آج دستخط کریں گے، امارات سے سمجھوتے کو امن معاہدہ اور بحرین سے تعلقات کو امن کا اعلامیہ قرار دیا جائے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں تقریب وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔ تقریب میں شرکت کے لیے رہنما واشنگٹن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا تھا، امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایک اور تاریخی پیش رفت ہوئی ہے اور ہمارے دو عظیم دوستوں اسرائیل اور بحرین نے امن معاہدہ پر اتفاق کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں