چین کی بین الافغان امن مذاکرات پر افغان عوام کو مبارکباد

چین نے افغان عوام کو داخلی مذاکرات کے آغاز پر مبارکباد پیش کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے  کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مذاکرات میں شامل دونوں فریق قومی مفادات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے مشترکہ کوششوں کے ذریعے نتائج اور امن کے حصول کے لئے بات چیت کریں گے۔انہوں  نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات کے دونوں فریق آپس میں بھائی بھائی ہیں ، مشکل اور کٹھن موڑ کاٹنے کے بعد ، بالآخر مذاکرات کی میز پر آئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ  تاریخ نے بار بار ثابت کیا ہے کہ فوجی ذرائع سے افغانستان میں امن حاصل نہیں ہوسکتا ، اور سیاسی طریقہ ہی ایک واحد صحیح راستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں