امریکہ کا سنکیانگ سے متعلق پیج جھوٹ اور افواہیں پھیلاتا ہے،چینی دفتر خارجہ

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ سنکیانگ سے متعلق ویب پیج ایک ایسا ویب پیج ہے جو جھوٹ اور افواہوں کو پھیلاتا ہے اور سچ کو چھپا تا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ گذشتہ 60 برسوں کے دوران ، سنکیانگ میں 30 لاکھ سے زیادہ افراد کو غربت سے نکالا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنکیانگ میں اوسط عمر متوقع 30 سے بڑھ کر 72 سال ہوچکی ہے۔ترجمان نے کہا کہ  حالیہ برسوں میں ، سنکیانگ کی مقامی حکومت نے قانون کے مطابق انسداد دہشت گردی اور انسداد انتہائی پسندی کے اقدامات اپنائے ہیں اور سنکیانگ میں مسلسل چار سالوں سے تشدد اور دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ان حقائق اور سچائیوں پر نظر ڈالنے کی بجائے سنکیانگ کو بدنام کرنے کی پوری کوشش کی ہے ۔ خیال رہےامریکی محکمہ خارجہ نے 13 ستمبر کہ امریکہ نے سنکیانگ سے متعلق ویب پیج جاری کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں