کرونا وائرس کے سبب بند تعلیمی ادارے اور شادی ہالز کھل گئے

 

کرونا وائرس کے سبب پاکستان میں بند تعلیمی ادارے آج 6 ماہ بعد کھل گئے ہیں۔  پہلے مرحلے میں میٹرک، انٹر اور یونیورسٹی کے طلبہ کو بلایاگیاہےجبکہ پرائمری کی کلاسز بعد میں شروع ہوں گی۔وزیر اعظم عمران خان نے لاکھوں بچوں کو اسکولوں میں واپس آنے پر خوش آمدید کہا ہے۔وزیر اعظم کاکہناتھاکہ ہر بچے کی حفاظت یقینی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔دوسری جانب چاروں صوبائی حکومتوں نے آج سے شادی ہالز بھی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔شادی ہالز میں فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزر اور دستانوں کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مہمانوں کی گنجائش پچاس فیصد کم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

شادی ہالز کے داخلی راستوں میں سینیٹائزرز رکھے جائیں گے۔ صفائی اور اسپرے کا بھی انتظام کیاجائے گا۔ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ شادی ہالز رات دس بجے بند کرنا ہوں گے۔شادی ہالز کھولنے سے پہلے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں