پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ

پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں