میراکے اسٹیج ڈرامے کے دوران تھیٹر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوارکی فائرنگ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آباد میں اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران سبینہ تھیٹر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیکڑی ایریا کے علاقے میں واقعہ سبینہ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈارمے کے دوران نامعلوم ملزمان نے تھیٹر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے جس سے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔فائرنگ کے وقت اداکارہ میرا بھی اسٹیج پر موجود تھیں، فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں