کورونا ویکسین اگلے سال کے وسط تک آنے کا امکان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا ویکسین اگلے سال کے وسط تک آنے کا امکان ظاہر کردیا، عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی ممکنہ ویکسین کے مؤثر استعمال پر زور دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے مطابق آزمائشی مراحل میں موجود ویکسینز کے نتائج رواں برس کے آخر یا اگلے برس کے اوائل تک ممکن ہیں اور اس کے بعد ویکسین تیار ہوکر مریضوں تک پہنچنے میں اگلے سال کا وسط یا اس کے بعد تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ کورونا کی مؤثر ویکسین آنے کے بعد اس کا استعمال بھی مؤثر بنانا ہوگا، ویکسین کی تیاری تیز اور اس کی رسائی ہر ایک تک ممکن بنانا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدا میں ویکسین کی فراہمی زیادہ خطرے والےافراد، بزرگوں اور فرنٹ لائن ورکرز تک ممکن بنائی جانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں