0

کورونا کے مریضوں کا پلازمہ فروخت کیخلاف درخواست پرلاہورہائیکورٹ میں سماعت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کورونا کے مریضوں کا پلازمہ فروخت کیخلاف درخواست پرلاہورہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ اتھارٹی اتنااہم ادارہ ہے مگراس کیلئے کچھ نہیں ہورہا،لگتا ہے ہمیں وزیراعلیٰ پنجاب کو بلانا پڑے گا۔لاہورہائیکورٹ میں کورونا کے مریضوں کاپلازمہ فروخت کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،سیکرٹری صحت پنجاب نے کہاکہ جلد اتھارٹی اورلائسنسنگ بورڈمکمل فعال کردیاجائے گامہلت دی جائے،عدالت نے کہاکہ بادی النظر میں اس اتھارٹی کالائسنسنگ بورڈ مکمل فعال نہیں کیاگیا،اس اتھارٹی کے قیام اورتقرریوں کے معاملے پر سقم ہے ۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہاکہ کسی ممبرکاابھی تک تقرر نہیں ہوا،عدالت نے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ اتھارٹی اتنااہم ادارہ ہے مگراس کیلئے کچھ نہیں ہورہا،لگتا ہے ہمیں وزیراعلیٰ پنجاب کو بلانا پڑے گا،حکومت یقینی بنائے پلازمہ فروخت نہ ہوبلکہ عطیہ کیاجائے ، عدالت نے پنجاب حکومت کی مہلت دینے کی استدعا پر سماعت6 ہفتے تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں