0

اب چین گوادر میں کیا کرنے جارہا ہے؟ اعلان کردیا، ہر پاکستانی کو خوش کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے نے پاکستان پر ترقی و خوشحالی کا نیا افق وا کیا ہے۔ چین نے اس منصوبے کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں کی ہے جس سے لگ بھگ تمام سیکٹرز میں ترقی کا عمل جاری ہے۔ اب چین نے سی پیک منصوبے کے اگلے مرحلے میں گوادر میں انڈسٹری لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق چینی سفیر ژاﺅ جنگ نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا کہ چین سی پیک کے اگلے مرحلے میں گوادر میں فیکٹریاں قائم کرے گا۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ”چین پاکستان کی طرف سے فری زونز پالیسی کے اجراءکا انتظار کر رہا ہے۔ اس پالیسی کے تحت گوادر میں 19جوائنٹ پراجیکٹس لگائے جائیں گے۔ان پراجیکٹس سے پاکستان میں ملازمتوں کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔“ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین گوادر پورٹ کو چلانے کے لیے سالانہ 4کروڑ ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں