آئی ایس پی آرکا میجر طفیل شہید کو خراج عقیدت

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈائریکٹر جنرل آ ئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میجر محمد طفیل شہید کی جرات اور بہادری پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے اپنا مشن مکمل کیا اور شہادت کا رتبہ حاصل کر کے عزم وہمت کی شاندار مثال قائم کی۔یہ ٹویٹ ہمارے شہداء ہمارے ہیروز کے ہیش ٹیگ کے تناظر میں تھا۔تاہم آ ئی ایس پی آر نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ان کی مادر وطن کے لئے قربانی اور غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں