فیصل واوڈاکا خلاف نا اہلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آبادہائیکورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا،فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا،عدالت نے فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکردی ۔رجسٹرارہائیکورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کی کازلسٹ جاری کردی،سنگل بنچ جسٹس عامر فاروق 20 اگست کو دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں