پاکستان نے امدادی سامان جمعہ کو لبنان روانہ کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عرب ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کے روز ہونے والے تباہ کن دھماکے کے بعد پاکستان کی جانب سے امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے جمعہ کے روز بیروت کے متاثرین کیلئے 8 ٹن امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کے سی 130 جہاز میں بھیجے گئے سامان میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لبنانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے پاکستان کے لوگوں اور حکومت کی جانب سے بیروت میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی پہلے ہی لبنانی لیڈر شپ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرچکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں