0

سوشل میڈ یا پر افغان کرکٹر محمد نبی کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیل گئی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان کرکٹر محمد نبی کے انتقال سے متعلق سوشل میڈ یا پر جھوٹی افواہ پھیل گئی ،کرکٹر نے خود جھوٹی خبروں کی تردید کردی ۔تفصیل کے مطابق بعض سوشل میڈیا صارفین نے افغان کرکٹر کے انتقال کی تصویر یں پوسٹ کیں اور اس میں مبینہ طور پر ان کے انتقال کی وجہ ہارٹ اٹیک کو قرار دیا۔اس خبر کے پھیلنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغان کرکٹر نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ خیریت سے ہیں اور بعض میڈیا گروپس کی جانب سے ان کے انتقال کی جعلی خبر چلائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں