27

پی ٹی اے نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کردی ، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کردی ہے۔

آن لائن گیم پب جی کی انتظامیہ کے پی ٹی اے حکام سے تفصیلی مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پب جی انتظامیہ نے پی ٹی اے کو آن لائن گیم کے مضر اثرات سے بچاؤ کے بارے میں کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

انتظامیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے بارے  میں جامع میکانزم پر رپورٹ بھی پیش کی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے انتظامیہ نے  پب جی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور  رابطے مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے پب جی انتظامیہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے گیم پر پابندی ختم کردی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی اے نے آن لائن چیٹ ایپ بیگو پر عائد پابندی بھی اٹھالی ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ بیگو انتظامیہ نے پی ٹی اے سے مذاکرات میں قواعد پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں