35

وزیر اعظم کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکیچ کے تحت شکایات کا نوٹس

وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکیچ کے تحت شکایات کا نوٹس لے لیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیرِاعظم نے چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بورڈ سے رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِاعظم نے اشیائے ضروریہ کی مہنگی خریداری کی شکایات پر نوٹس لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے ریلیف پیکیج کے تحت اشیاء کی قلت کا بھی نوٹس لیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی دالیں، چینی کی خریداری کی شکایات ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر پیکیج کے تحت آٹے، چینی کی بلیک میں فروخت کی بھی شکایات ہیں۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کے نوٹس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ بورڈ نے پیکیج کے تحت اشیاء کی عدم دستیابی، مہنگی خریداری کی انکوائری شروع کر دی ہے۔

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ نے 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چیئرمین یوٹیلیٹی بورڈ کے چیئرمین ذوالقرنین خان نے کہا کہ وزیراعظم نے خریداری اور فروخت میں گڑ بڑ کی شکایات پر رپورٹ طلب کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں