10

چین کا دورہ کرنیوالے غیر ملکیوں کے لئے منفی کرونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی قرار

چین کی وزارت خارجہ، سول ایوی ایشن اور جنرل کسٹمز ایڈمنسٹریشن کی جانب سے چین کا دورہ کرنیوالے غیر ملکیوں کے لئے منفی نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا حکم نامہ آج سے نافذا لعمل ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان اور دیگر ممالک سے چین آنیوالے مسافروں کے لئے آج سے بورڈنگ سے پانچ روز قبل منفی نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی ہوگا۔ تمام مسافروں کے لئے ضروری ہوگا کہ کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی کاپی کے نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ایمبیسی یا قونصل خانے میں جمع کرائیں گے اور انکو میل کے ذریعے ہیلتھ ڈیلکریشن فارم بھیج دیا جائے گا۔

تمام مسافروں کے لئے ضروی ہو گا کہ وہ اپنا ہیلتھ ڈیکلریشن فارم اپنے پاس رکھیں اور متعلقہ ائیر لائنز سے تعاون کریں۔ چین کا سفر کرنیوالے پاکستانی مسافر مزید معلومات کے لئے چینی سفارتخانے کی ویب سائٹ http://pk.chineseembassy.org/eng سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مسافر اپنے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم امریکی قونصل خانوں کے درج ذیل ای میل ایڈریسز پر میل کر سکتے ہیں۔consulate_pak@mfa.gov.cn consulate.karachi@gmail.com، consulate_lahore@mfa.gov.cn

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں