43

ملک میں کورونا سے اموات میں کمی آنے لگی

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔

ملک بھر میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 176 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 20افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 735مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ74 ہزار289ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 842تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 27 ہزار 421مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 226 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ41 ہزار 26مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 18 ہزار 311ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 151 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک92 ہزار 73مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 116 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 397ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 178 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 884 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 164افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 601مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 136 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 34مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 49 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 989 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 48 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22ہزار 56کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں