44

چین: حفاظتی اقدامات کے ساتھ سینما گھر کھل گئے

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔

دارالحکومت بیجنگ میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ سنیما کھل گئے، شہریوں کی بڑی تعداد فلم دیکھنے پہنچ گئی۔

بیجنگ میں 6 ماہ بعد سینما گھر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، اس دوران حفاظتی اقدامات کا خاص خیال رکھا گیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 59 لاکھ 70 ہزار 43 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 43 ہزار 400 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 55 لاکھ 63 ہزار 438 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 273 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 97 لاکھ 63 ہزار 205 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وباء کے پیش نظر ہالی ووڈ فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی، امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی ڈزنی نے آئندہ برس متوقع فلموں کی ریلیز میں تاخیر کا اعلان کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں