30

گندم اسکینڈل، محکمہ فوڈ کے 10 ملازمین گرفتار

اینٹی کرپشن پنجاب نے گندم اسکینڈل میں محکمہ فوڈ کے 10 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان کے مطابق محکمہ فوڈ کے گرفتار 10 ملازمین کو صوبے کے مختلف اضلاع سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں 3 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر، 3 فوڈ انسپکٹرز، 3 سینئر کلرکس اور ایک چوکیدار شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گندم میگا کرپشن اسکینڈل میں محکمہ فوڈ کے 155 ملازمین کے خلاف کارروائی جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں