37

عالمی برادری کثیرالطرفہ نظام کے حق میں اور یکطرفہ پسندی کے خلاف مزید کوششیں کرے، چینی وزیر خارجہ

چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کثیرالطرفہ نظام کے حق میں اوریکطرفہ پسندی کے خلاف مزید کوششیں کرے تاکہ دنیا میں مثبت رحجان اور استحکام کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جرمن ہم منصب ہیکوماس سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس ایک ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر ہیکو ماس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرمنی کثیرالطرفہ نظام اور عالمی ادارہ صحت کی مالی معاونت جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں