19

چینی صدر اور کمبوڈین وزیراعظم کے درمیان پیغامات کا تبادلہ

تین جولائی کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے کمبوڈین پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر اعظم ہن سین کے نام  پیغام ارسال کیا۔؂

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ چینی صدر نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ کمبوڈین وزیرِ اعظم کے ساتھ مل کر دونوں پارٹیوں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو  مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ چین – کمبوڈیا ہم نصیب سماج کی تعمیر کو آگے بڑھایا جائے۔

کمبوڈین پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر اعظم  ہن سین  نے اپنے پیغام میں کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں چین نے سیاست، معیشت اور معاشرت سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔جس کو کمبوڈیا قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں