46

سرکاری ملازمین کو اچانک بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین کو اچانک بڑا دھچکا لگ گیا۔ بڑے سرکاری ادارے کا ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ، نوٹی فیکیشن جاری۔

پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا آپریشنز بند کرنے اور ملازمین کو گارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی ڈی سی نے شمالی آپریشنز بندکرنے اور ملازمین کو فارض کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

آپریشن بند کرنے ، ملازمین کو نکلانے کا فیصلہ مالی نقصان کے باعث کیا گیا۔ پی ٹی ڈی سی نوٹی فیکیشن کے مطابق آپریشن بند کرنے اور ملازمین کو فارض کرنے کا فیصلہ کورونا وبا کے باعث کیا۔پی ٹی ڈی سی کے ملازمین محکمے کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

آپریشنز بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی ڈی سی نے شمالی آپریشنز بند کر دیے ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ آپریشن بند کرنے اور ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ مسلسل مالی نقصان کے باعث کیا جو کورونا وبا کے دوران سیاحتی سرگرمیوں میں کمی کے باعث ہورہا ہے۔

پی ٹی ڈی سی نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت اور پی ٹی ڈی سی بورڈ نے کیا ہے۔دوسری جانب ملازمت سے فارغ ہونے والے ملازمین سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی ڈی سی نے ہمیں بغیر واجبات ادائیگی نوکری سے نکال دیا ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 30 سے زائد پی ٹی ڈی سی موٹلز بند کردیے گئے، پی ٹی ڈی سی نے ایک جھٹکے میں 400 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارغ شدہ ملازمین کی اکثریت گزشتہ 20 سال سے پی ٹی ڈی سی کے ساتھ وابستہ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں