56

بھارت کاپاکستان مخالف فالس فلیگ آپریشن کے ثبوت سامنے آ گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) بھارت کا پہلے پاکستان پر وار، اب خود پر ممکنہ دہشتگرد حملے کا شور مچا دیا۔ بھارت کا سٹاک اایکس چینج پر دہشتگرد حملے کے بعد واویلا عروج پر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردی میں ملوث بھارت داخلی سطح پر خطرے کے انتباہ جاری کرنے لگا ۔ بھارتی انٹیلی جنس نے دہشتگرد حملے کا ڈرامہ رچانے کی مشق کرتے ہوئے پاکستان سے 25مبینہ دہشتگردوں کی آمد کا ناٹک شروع کر دیا۔

ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر، بہار اور دہلی میں الرٹ جاری کرتے ہوئے پاکستانی فوج کو بدنام کرنے اور نیپال سے دہشتگرد بھیجنے کے الزام لگانے شروع کر دئیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا طریقہ واردات، فالس فلیگ آپریشن کا روایتی طریقہ کار ہے۔ بھارتی حکومت ثابت کرنا چاہتی ہے کہ پاکستان نے سٹاک ایکس چینج دہشتگرد حملے کا بدلہ لیا۔ بھارت یہ منافقانہ تاثر چاہتا ہے کہ پاکستان نے بدلہ لینے کیلئے سرحد پار دہشتگرد بھیجے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں