3

چینی صدر کی جانب سے انسداد سیلاب کے حوالے سے اہم ہدایت جاری

چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی چن پھنگ نے انسداد وباء اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کی ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ جون میں چین کے جنوب مشرقی، جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں مختلف علاقے سیلاب کی زد میں آئے اور ان علاقوں میں بہت سی ارضیاتی آفات رونما ہوئیں۔ انہوں نے مختلف سطحوں کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ عوام کی ضروریات کو اہمیت دیتے ہوئے سیلاب سمیت مختلف قدرتی افات سے نمٹنے لیلئے مؤثر اور عملی اقدامات اختیار کریں۔

چین صدر نے کہا کہ پیش گوئی کے نظام اور ہنگامی اقدامات کے ردعمل کو مؤثر اور فوری بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ لوگوں کو روز مرہ زندگی کی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور پیداواری اور سماجی نظم و نسق کو برقرار رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں