31

ڈریگن بوٹ فیسٹول: چین میں سیاحوں کی تعداد چار کروڑ اٹھاسی لاکھ نو ہزار تک جا پہنچی

چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق، ڈریگن بوٹ فیسٹول کی تین روزہ چھٹیوں کے دوران، ملک بھر میں سیاحت کرنے والوں کی تعداد چار کروڑ اٹھاسی لاکھ نو ہزار تک جاپہنچی ہے۔ جو پچھلے سال کی اسی مدت کا پچاس اعشاریہ نو فیصد بنا ہے۔

جس سے سیاحتی آمدنی کی مالیت 12.28 ارب یوان تک جا پہنچی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کا اکتیس اعشاریہ دو فیصد بنا ہے۔ شہریوں کی اپنی گاڑیوں میں سفر کرنے، شہر کے گرد و نواح میں سفر  کرنے اور ثقافتی تفریحی دوروں سے سیاحت کی منڈی منظم طور پر بحال ہو رہی ہے۔

ثقافتی ورثہ مقبول سیاحتی مقامات بن گئے ہیں۔ زیادہ تر سیاحوں نے اپنی پسندیدہ ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کو ترجیح دی ہے۔ بانوے اعشاریہ چار فیصد سیاحوں نے مختلف ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔

رواں سال ڈریگن بوٹ فیسٹول کے دوران وباء کی روک تھام اور کنٹرول کو معمول کے مطابق رکھتے ہوئے تعطیلات کے دوران سفر کو بھی اسمارٹ بنایا گیا۔ جس کے تحت ملک  بھر میں نوے فیصد سے زیادہ قدرتی مقامات کی سیر کے لیے پہلے سے آن لائن بکنگ کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں