27

کینٹن فئیر: چین کا برآمدی و درآمدی میلہ کھلے پن کا مثبت اشارہ ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

دس دنوں تک جاری رہنے والے چین کے ایک سو ستائیسویں برآمدی و درآمدی میلے جسے “کینٹن فیئر” بھی کہا جاتا ہے، چوبیس تاریخ کو اختتام پزیر ہوا۔

چھبیس ہزار کے قریب چینی و بیرونی صنعتی و کاروباری اداروں نے مذکورہ میلے میں شرکت کی۔ دو سو سترہ ممالک اور خطوں کے بیرونی تاجروں نے میلے میں کاروباری کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروایا۔ اور اٹھارہ لاکھ اشیاء کی آن لائن نمائش ہوئی۔ یہ “کینٹن فیئر” کے آغاز سے اب تک گزشتہ ساٹھ برسوں سے زائد عرصے میں پہلی مرتبہ ہے کہ وباء کی وجہ سے “کلاوڈ ” میلے کا اہتمام کیا گیا۔

اس سے چین کے کھلے پن کا مثبت اشارہ دیا  گیا ہے۔ اور اس سے عالمی صنعتی چین اور  سپلائی چین کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے چین کی ذمہ داری کا اظہار کیا گیا اور  عالمی منڈی کے اعتماد کو مؤثر طور پ  بڑھایا گیا ہے۔ حالیہ برسوں میں چین کھلے پن کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کی کوشش کررہا ہے۔ چین معیشت کی علمگریت کو کھلے پن، اشتراک، مفادات، توازن اور مشترکہ ترقی پر مبنی راہ پر آگے بڑھانے اور کھلی عالمی معیشت کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

ایک قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں سال “کینٹن فیئر” میں ” دی بیلٹ اینڈ روڈ ” سے وابستہ ممالک اور علاقوں کے صنعتی و کاروباری اداروں کی تعداد اور نمائش میں اشیاء کی تعداد بالترتیب بہتر فیصد اور تیراسی فیصد رہی۔ جامع مشاورت، تعمیری اشتراک اور مشترکہ مفادات پر مبنی” دی بیلٹ اینڈ روڈ ” کی تعمیر نے وباء کے سامنے مضبوط لچک اور قوت محرکہ کا اظہارکیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں