40

چین اور نیدرلینڈ کے درمیان پانڈا کے جنم دینے پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

رواں سال مئی میں  نیدرلینڈ میں رہنے والے “وو وین” نامی چینی پانڈا نے بچے کو جنم دیا ہے۔ اس حوالے سے حالیہ دنوں میں چینی صدر شی چن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے  نیدرلینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر اور ملکہ میکسما کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ ہوا۔

شی چن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پانڈا کے بچوں کا جنم  چین اور نیدرلینڈ کی دوستی کا ایک خوبصورت حصہ ہے، اور دونوں فریقوں کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں تعاون کی ایک اہم کامیابی ہے جو منانے کے قابل ہے۔ کووڈ-۱۹ کی وباء کے بعد چین اور نیدرلینڈ دونوں ممالک کی حکومت اور عوام ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔

چین نیدرلینڈ کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ چین چیلنجوں کو مواقع میں بدلنے، وبائی امراض کی روک تھام اور قابو پانے، اور باہمی تبادلے اور تعاون کو آگے بڑھانے  اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر آگے بڑھانے کیلئے نیدرلینڈز کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

ولیم الیگزینڈر اور ملکہ میکسما نے کہا کہ پانڈا کے بچے کے جنم نے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔ نئی زندگی دونوں ممالک کے تعلقات کے نتیجہ خیز  تعلقات کی علامت ہے اور اس نے عالمی جنگلی حیات کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ نیدرلینڈ انسداد وباء کیلئے دونوں ممالک کے تعاون پر بڑی توجہ دیتا ہے۔

صرف یکجہتی اور تعاون کے ذریعے ہی دنیا کے تمام ممالک اس عالمی بحران پر قابو پا سکتے ہیں۔ نیدرلینڈ- چین تعلقات مستحکم بنیاد رکھتے ہیں۔ نیدرلینڈ چین کے ساتھ اس وباء کے اثرات سے نمٹنے اور جلد از جلد معمول کے دو طرفہ تبادلے کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے کام کرنے کو تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں