0

بھارتی جاسوس گلگت سے گرفتار، بھارتی عزائم کردیئے بے نقاب

گلگت(نامہ نگار خصوصی) گلگت بلتستان سے سکیورٹی فورسز نے دو بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پکڑے گئے بھارتی جاسوسوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مرزا حسن کے مطابق دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کراس کرایا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ بھارتی جاسوسوں کی شناخت مشتاق وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جاسوسوں نے بھارتی عزائم سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

پاکستانی بارڈر کراس کرتے ہوئے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے انڈیا کے 2 جاسوس گرفتار کر لئے۔نور محمد وانی اور اس کے ساتھی فیروز احمد لون نے جاسوسی کا اعتراف کر لیا۔

دونوں جاسوسوں کا تعلق بانڈی پورہ جموں کشمیر سے ہے۔انڈین آرمی نے ڈرا دھمکا کر انہیں جاسوسی پر مجبور کیا۔بھارتی جاسوسوں کا اعترافی بیان۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں