آئی سی سی نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو ایسی ٹیم کا کپتان بنا دیا کہ پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو ویمنز گلوبل ڈویلپمنٹ سکواڈ کے دورہ آسٹریلیا کیلئے کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جو ناصرف ویمنز بگ بیش لیگز کی ٹیموں کیخلاف میچز کھیلے گی بلکہ لیگ کے پہلے راﺅنڈ کے میچز کیلئے مختلف سکواڈز کا حصہ بھی بنے گی۔

بسمہ معروف نے 103 ون ڈے اور 100 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رکھی ہے اور اب وہ ویمنز گلوبل ڈویلپمنٹ کے 13 رکنی سکواڈ کی قیادت کریں گی جس میں 8 ممالک کی خواتین کھلاڑی شامل ہوں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چھٹی مرتبہ اس طرح کے دورے کا اعلان کیا ہے جس دوران چھ میچز کھیلے جائیں گے۔

اس دورے کا انعقاد کرکٹ آسٹریلیا کے تعاون سے کیا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل جولائی 19-2018ءمیں انگلینڈ اور نومبر 2018ءمیں آسٹریلیا بھی اس طرح کے میچز کروا چکا ہے جس کا مقصد مختلف ممالک سے ابھرتی ہوئی خواتین کھلاڑیوں کو تشہیر کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں