شہباز کا ایک دن میں کورونا سے 78 ہلاکتوں پر اظہار تشویش

اسلام آباد(نیو زڈیسک)مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ملک میں ایک دن میں کوروناوائرس سے78 ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف کاکہنا ہے کہ کورونا سے اموات کی بڑھتی تعداد ڈاکٹرز اور ماہرین کے خدشات کی تصدیق ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلایا جائے، جبکہ وفاق اور صوبے حالات کا ازسرنو جائزہ لیکر اقدامات کریں۔شہبازشریف نے کہا کہ ٹڈیوں کے خاتمے اور کورونا سے متعلق حکومتی پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 66 ہزار 457 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 395 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 40 ہزار 931 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 24 ہزار 131 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں