روہت شرما نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا،

وشاکا پٹنم (نیوز ڈیسک) بھارت کے مایہ ناز بلے باز روہت شرما تینوں طرز کی کرکٹ میں سنچری بنانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے ساتویں بلے باز بن گئے ہیں۔۔

تفصیلات کے مطابق روہت شرما نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے برینڈن میکالم، سری لنکا کے تلکرتنے دلشان، آسٹریلیا کے شین واٹسن، پاکستان کے احمد شہزاد، بنگلہ دیش کے تمیم اقبال اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے یہ اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے۔

روہت شرما کا کہنا ہے کہ میرا انداز ہی ایسا ہے کہ پیڈ پہنوں اور بیٹنگ کیلئے چلے جاﺅ، مجھے انتظار پسند نہیں ہے۔ آپ نئی گیند کروانے والے باﺅلرز کو جانتے ہوں تو اوپننگ پر کھیلنا آسان ہوتا ہے لیکن نمبر چھ پر بیٹنگ کیلئے آﺅ، گیند ریورس ہو رہا ہو ، فیلڈنگ بھی مختلف ہو تو یہ سب چیزیں بھی دیکھنا پڑتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں