ہر 39ویں منٹ میں ایک پاکستانی دل کے عارضے میں مبتلا،دنیا میں سالانہ دوکروڑ افراد دل کے امراض کے باعث موت کا شکا ر ہو جاتے ہیں:ماہرینُ

کراچی(نیوز ڈیسک) ماہرین امراضِ قلب نے کہا ہے کہ ہر 39ویں منٹ میں ایک پاکستانی دل کے عارضے میں مبتلا ہورہا ہے، دنیا میں سالانہ دوکروڑ افراد دل کے امراض کے باعث موت کا شکا ر ہو جاتے ہیں، 50سے 60ہزار بچے سالانہ دل کے امراض کے ساتھ آنکھ کھولتے ہیں، جبکہ 22لاکھ خواتین پیچیدگیوں کے باعث اسقاط حمل کرانے پر مجبور ہوتی ہے، دنیا میں سب سے زیادہ اموات دل کی بیماریوں کے باعث ہوتی ہیں اور دل کی بیماریوں کی بنیادی وجوہات ہیں، غیر متوازن غذا ورزش سے اجتناب، سگریٹ، پان، گٹکے و دیگر ذرائع سے تمباکو نوشی کا ستعمال ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں