10

آغا علی نے اپنے نکاح کی پسندیدہ تصویر شیئر کردی

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)جمعۃ الوداع کے موقع پر اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے نامور گلوکار و اداکار آغا علی نے اپنے نکاح کے دن کی پسندیدہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔حال ہی میں آغا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ حنا الطاف کے ہمراہ اپنے نکاح کے دن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے شوہر آغا علی کو دیکھ رہی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کو آغا علی نے اپنے نکاح کے دن کی سب سے پسندیدہ تصویر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میں جلد ہی اپنے نکاح کی دیگر تصاویر بھی یہاں شیئر کروں گا۔‘آغا علی نے اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت دن پر عزیز و اقارب کی جانب سے ملنے والی دُعاؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’جن لوگوں نے دُعا دی اُن کا شکریہ اور جو لوگ ہمیں دُعا نہیں دے سکے میں اُن کے لیے دُعا کرتا ہوں کہ اللّہ تعالیٰ اُن کو جلد ہی دُعا دینے کی توفیق عطا کرے۔‘حنا الطاف اور آغا علی نے نکاح کرلیاعمران اشرف کی آغا علی اور حنا الطاف کو نکاح کی مبارکباداداکار نے حنا الطاف سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک بہترین شوہر بننے کی پُوری کوشش کروں گا۔‘دوسری جانب حنا الطاف نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی وہی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اُن کی زندگی خوشیوں سے بھرنے کے لیے اپنے شوہر آغا علی کا شکریہ بھی ادا کیا۔حنا الطاف نے کہا کہ ’میں جیسی تھی آپ نے مجھے بالکل ویسے ہی قبول کیا، آپ نے مجھ پر بھروسہ کیا، اِس سب کے لیے میں آپ کی شُکر گزار ہوں۔‘آخر میں اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’بہت تعریفیں ہوگئیں اب ’پلے اسٹیشن‘ پر کوئی گانا لگائیں۔‘آغا علی اور حنا الطاف انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کیوں نہیں کررہے؟واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کا نکاح جمعۃ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں ہوا تھا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی آغا علی اور حنا الطاف نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں