10

پریانکا نے نک کے ساتھ لی پہلی تصویر شیئر کر دی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے امریکی شوہر گلوکار نک جوناس کے ساتھ لی گئی پہلی سیلفی شیئر کرتے ہوئے نک سے محبت کا اظہار کیا ہے۔پریانکا چوپڑا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور آئے دن خود سے، اپنی نجی زندگی اور کام سے متعلق اپنے مداحوں کو با خبر رکھتی ہیں، اس بار انہوں نے پکچر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ ایک خوبصورت کیپشن کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔اپنے شوہر کے ہمراہ لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے ڈوجر اسٹیڈیم میں لی گئی تصویر پر یانکا چوپڑا نے نک جوناس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ آج کے دن 2 سال پہلے لی گئی ہماری سب سے پہلی سیلفی، اس کے بعد آپ نے میرے ہر دن کو خوبصورت اور خوشگوار بنا دیا، میں آپ سے پیار کرتی ہوں ، مجھ سے مل کر ہماری زندگی خوبصورت بنانے کے لیے شکریہ۔‘پریانکا کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر نک جوناس نے بھی پیار کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ ’یہ دو سال میری زندگی کے بہترین سال تھے، میں آپ سے پیار کرتا ہوں ۔‘پریانکا اور نک جوناس کی اس سیلفی پر دیگر نامور فنکاروں نے بھی محبت کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کی تعریف کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں