21

دنیا میں کورونا سے 3 لاکھ 48 ہزار ہلاکتیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کورونا وائرس دنیا بھر میں 3 لاکھ 48 ہزار سے زیادہ زندگیاں لے گیا، دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد 55 لاکھ ہوگئی جبکہ 23 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ہو گئی اور مریضوں کی تعداد 17 لاکھ کے قریب پہنچ گئی جبکہ برازیل 3 لاکھ 67 مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا اور اموات 23 ہزار تک پہنچ گئیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے روس کا تیسرا، برطانیہ کا پانچواں اور بھارت کا دسواں نمبر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں