20

عائزہ خان کی PIA طیارے میں اپنی موجودگی کی خبروں کی تردید

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے بد قسمت طیارے میں اپنی اور شوہر دانش تیمور کی موجودگی کی خبروں کی تردید کردی۔گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر کچھ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے طیارے میںعائزہ خان اور اُن کے شوہر دانش تیمور بھی موجود تھے۔عائزہ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ مہربانی جھوٹی خبریں پھیلانا بند کریں۔‘ عائزہ خان نے کہا کہ ’جھوٹی خبریں پھیلانے کے بجائے اُن لوگوں کے لیے دُعا کریں جو اِس افسوسناک حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔‘اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اللّہ اُن کو ہدایت دے جو بنا کسی تصدیق کے جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلا دیتے ہیں اور اللّہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔‘دوسری جانب منشا پاشا نے بھی عائزہ خان اور دانش تیمور سے متعلق زیر گردش کرتی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔منشا پاشا نے کہا کہ ’میری دانش سے بات ہوئی ہے وہ اور عائزہ اپنے گھر میں ہیں اور محفوظ ہیں، براہ مہربانی جھوٹی خبریں مت پھیلائیں۔‘یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کو ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں 97 افرادجاں بحق ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں