10

پاکستان انیسواں ملک ہے جو کورونا سے زیادہ متاثر ہے، گورنر پنجاب

اسلام آباد(نیو زڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا انیسواں ملک ہے جو کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہے۔لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی معیشت کو تباہی سے بچانے کے لیے کی گئی ہے۔انہوں نےکہا کہ احتیاط نہ کی تو ایسا نہ ہو کہ پاکستان کورونا وائرس سے متعلق 10 سر فہرست ملکوں میں آ جائے، بے احتیاطی کے بھیانک نتائج ہو سکتے ہیں۔چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث دنیا کی معیشت ڈوب گئی ہے، وزیرِ اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک 50 کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں۔گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب سمیت پاکستان میں 10 لاکھ خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں، پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے 600 کروڑ کا بجٹ منظور ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں