ایلس ویلز کے پاک چین تعلقات پر بیان کا نوٹس لیا ہے، چین

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایلس ویلز کے پاک چین تعلقات اور سی پیک سے متعلق بیان کا نوٹس لیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز کا بیان غیر ذمہ دارانہ، مکمل بے بنیاد اور پرانی طرز پر مبنی ہے، یہ پاک چین تعلقات کو بدنام کرنے کی ایک اور بھونڈی کوشش ہے، چین اس بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 69 ویں سالگرہ ہے، پاکستان اور چین نے علاقائی امن کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ مل کر کام کیا ہے۔چینی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے خلاف جنگ کے لیے چین نے 55 ملین امریکی ڈالر کا طبی سامان پاکستان کو مہیا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں