0

رگبی ورلڈ کپ ،سکاٹ لینڈ کو سموا کیخلاف 20-0 کی برتری حاصل

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) جاپان میں جاری رگبی ورلڈ کپ2019 کے اہم میچ میں سکاٹ لینڈ کو سموا کیخلاف ہاف ٹائم تک 20-0کی برتری حاصل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ میں کوبے میساکی سٹیڈیم میں جاری رگبی کے مقابلے میں سکاٹ لینڈ نے سموا کیخلاف واضح برتری حاصل کر کے اپنے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔پول اے کے ہونے والے مقابلے میں سکاٹ لینڈ کو مرو یا مارو جیسی مشکل کا سامنا تھا ۔آئر لینڈ سے شکست کھانے کے بعد اسکاٹ لینڈ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے تھی اور اگر سموا کیخلاف بھی اسے ایسی ہی شکست سے دوچار ہونا پڑا تو اس کے کوارٹر فائنل تک کی رسائی کے امکانات ختم ہو جائیں گے اور ناک آوٹ ہو کر وہ میگا ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔اس سے قبل ہونے والے بڑے مقابلوں میں جارجیا نے یوراگوئے اور آسٹریلیا نے ویلز کو شکست دی دوچار کیا جبکہ جاپان نے آئرلینڈ کو اور جنوبی افریقہ نے نمیبیا کو دھول چٹائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں